جولائی 25، سماہنی پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ افسر کو یرغمال بنا کر پولنگ مواد چھینا گیا،ایف آئی آر درج ہے، پولیس نے کارروائی نہیں کی، الیکشن کمیشن کا احتجاج

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات م25جولائی2021کے انعقاد کے دوران حلقہ ایل اے۔ 6بھمبر۔2(سماہنی) کے پولنگ اسٹیشن نمبر 25,24کے پریذائیڈنگ آفیسرز کو یر غمال بناتے ہوئے ان کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور ان کے پاس موجود پولنگ بیگ کو کھول کر ان سے پولنگ میٹریل چھینا گیا۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کےترجمان کے مطابق اس وقوعہ کی نسبت دو ابتدائی رپورٹ زیر نمبر 122/2محررہ 26-07-

2021زیر نمبر 125/2021 مورخہ 28-07-2021تھانہ پولیس چوکی میں درج کروا دی گئیں اور معاملہ کی نسبت ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کی گئی ہے۔معاملہ امروز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔ کمیشن کی طرف سے مذکورہ رپورٹوں پر اس وقت تک کوئی کارروائی نہ ہونے پر نہ صرف تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ سخت اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ایس ایس پی سے ان ابتدائی رپورٹ ہاء سے متعلق اس وقت تک کی گئی کارروائی کی نسبت رپورٹ حاصل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی کو یہ ہدایت فرمائی جائے کہ اپنی زیر نگرانی ہر دو رپورٹ ہا ابتدائی پر کارروائی ضابطہ بعجلت ممکنہ مکمل کرتے ہوئے چوری

شدہ میٹریل برآمد کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف چالان مرتب کرتے ہوئے پیش عدالت مجاز کیا جا کر اس نسبت رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے۔ ۔۔۔

close