آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مسلم کانفرنس کے کارکن متحرک ہو گئے

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کایونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ کا دورہ جگہ جگہ شاندار استقبال، مظفرآباد سے گڑھی دوپٹہ تک راستے میں کارکنوں نے استقبال کرتے ہوئے گل پاشی کی، عام انتخابات 2021 کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر بھر اور مہاجرین کے حلقوں میں انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے پنڈال سجا لئے، ریلیوں اور جلسوں کاانعقاد کیا جانے لگا، آزادکشمیر میں الیکشن کے ماحول کو مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے چار چاند لگا دیئے، مظفرآباد ڈویژن میں گزشتہ روز کھاوڑہ کے مقام پر نامزد امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے اپنے آبائی گھر میں دعائیہ تقریب منعقد کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، جبکہ مظفرآباد حلقہ سٹی سے نامزد امیدوار اسمبلی سجاد انور عباسی نے گزشتہ شب ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا، اسی طرح حلقہ ہٹیاں دوپٹہ سے نامزد امیدوار اسمبلی سید تصور موسوی نے بھی اپنے آبائی حلقے سے انتخابی مہم کو مذید تیز کرتے ہوئے پروگرامات طے کر لئے، گزشتہ روز قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ہٹیاں دوپٹہ میں مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار سید تصور موسوی کی طرف سے منعقد ہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کی اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں، پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں مسلم کانفرنس سے کشمیریوں کو امیدیں وابستہ ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے مسلم کانفرنس تیزی سے کامیابی کی طرف رواں دواں ہے، موجودہ وقت کا تقاضا ہے مسلم کانفرنس اقتدار میں آئے، مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علامت ہے، عوام کے حقوق اور قومی وقار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، آزادکشمیر کے موجودہ حکمران اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، حکومت کی سیاسی و انتظامی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کا وقت ہے، مسلم کانفرنس نے آزادکشمیر کے اندر اپنے دور اقتدار میں اداروں کو مضبوط کیا، آج حکمران صرف بیانات کا سہارا لے کر حکومت کررہے ہیں عملا عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہیں، کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، کارکنوں کا جوش وخروش مسلم کانفرنس کی کامیابی کا عملی ثبوت ہے، مسلم کانفرنس ریاست کی نظریاتی جماعت اور تاریخ کی وارث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مثالی تاریخ موجود ہے ہمارے قائدین نے ہمیشہ مصائب کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، ماضی میں جماعت پر آزمائشیں آتی رہیں مگر کارکنوں نے چٹان کی طرح مسلم کانفرنس کا ساتھ دیا، اس موقع پر شامل ہونے والوں کو سردار عتیق احمد خان و امیدوار اسمبلی سید تصور موسوی نے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا، تقریب کی صدارت راجہ محمد نذیر خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان تھے تقریب میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر پی پی پی، مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنوں نے خیر آباد کہہ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی، شامل ہونے والوں میں سید نذیر حسین بھائی سید سجاد حسین حیدری اپنے تمام رشتوں داروں کے ہمراہ مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے سے جانداد عباسی، راجہ نذیر خان، امیدوار اسمبلی حلقہ چھ و سات راجہ شاہد ندیم بھی شامل تھے۔شاہد ندیم نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے اس کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے ہیں، فاروق حیدر نے حلقہ کی عوام پر پانچ سال دور حکومت میں عذاب نازل کئے رکھا، ایک روڈ تک تعمیر نہیں کروا سکے، اب وہ سرکاری مشینری استعمال کرکے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں اسکی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔۔۔۔۔

close