مسلم کانفرنس ریاستی عوام کے حقوق کی محافظ جماعت اور تحریک آزادی کی علمبردار جماعت ہے،سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی /مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس تحریک اور ریاستی تشخص کی علامت ہے۔ اس جماعت کے کمزور ہونے کے اثرات تحریک آزادی پر ہی مرتب ہوتے رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اب آزاد کشمیر کے عوام کو یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ ریاستی جماعت کے کمزور ہونے کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں۔مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان حلقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفود میں مرزا زید اللہ ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس سوشل میدیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ،سردار شہزاد ایڈووکیٹ، نجم ثاقب ایڈووکیٹ، چوہدری فیض آف نارروال، سردار ظفر عباسی، حاجی محمد شاہد، راجہ عبدالباسط، اسامہ نیئرعباسی، عامر نور عباسی،سید غلام نبی شاہ، کرنل عارف عباسی، راجہ وقار احمد خان، سردار ندیم طارق، خوشحال احمد قذافی، منصور عالم قریشی، گوہر الرحمان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عابد عباسی، سردار واجد حنیف، راجہ ولید عبداللہ، عامر عباسی، شان عباسی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن مسلم کانفرنس اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں انشاء اللہ آنیوالے انتخابات میں مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کرینگے۔ جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو صرف مسلم کانفرنس ہی سمجھتی ہے اور ان کے حل کا ٹھوس پروگرام بھی رکھتی ہے۔ مسلم کانفرنس ریاستی عوام کے حقوق کی محافظ جماعت اور تحریک آزادی کی علمبردار جماعت ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بہادر اور دلیر ہیں انہوں نے ہر دور میں ہندوستانی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے۔ آج بھی کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر کے عوام اپنا لہو اور قربانیاں دے کر اپنی جرات اور بہادری ثابت کررہے ہیں۔ کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام حکومتوں کی توجہ کے منتظر ہیں،مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف دو ٹوک ہے، مسلم کانفرنس ریاستی عوام کے حقوق کی استحصالی پر ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے، آزاد کشمیر کے عوام چاہتے ہیں کہ ریاستی جماعت اقتدار سنبھالے، اللہ نے موقع دیا تو اپنے رکے ہوئے مشن کو دوبارہ سے عوامی خدمت کے ساتھ شروع کریں گے اور ریاست کی تقریر بدل دیں گے۔ دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سے سید ظفر علی شاہ، خواجہ محمد جاوید، ملک عارف حسین، مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی کے صدر ساجد قریشی ایڈووکیٹ، راجہ شہباز خان، جاوید عباسی، سردار عبدالستار، یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما راجہ اسامہ سرور، راجہ بشام، حویلی سے شیخ محمود ایڈووکیٹ اور راجہ فرید کیانی، نیلم ویلی سے امیدوار اسمبلی میاں عبدالقدوس اسحاقی، پیر عبداللہ شاہ مظہر، سید یاسر علی کاظمی، عبدالمجید مغل، کمانڈر سردار شفیق ِ، عبدالثمود اعوان ایڈووکیٹ، مظہر مفتی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔۔۔۔۔

close