سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لوئر نیلم یونین کونسل باڑیاں، آشکوٹ سے سینکڑوں افراد نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی

راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لوئر نیلم یونین کونسل باڑیاں، آشکوٹ سے سینکڑوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی، شمولیت تقریب مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر انجینئر سید یاسر کاظمی، ارشاد اعوان، عبدالمجید مغل کی جانب سے مجاہد منزل راولپنڈی میں منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام نے تحریک آزادی میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں، اور ان قربانیوں کے نتیجے میں جلد مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی سے ہمکنار ہونگے، ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز مجاہد منزل راولپنڈی میں لوئر نیلم یونین کونسل باڑیاں اور یونین کونسل آشکوٹ سے سینکڑوں افراد کا مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ نیلم کے خودار عوام نے ہمیشہ دفاع وطن میں اہم کردار ادا کیا، نیلم مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے، جماعت میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، مسلم کانفرنس کی یہی کامیابی ہے کہ ریاستی عوام اس پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، نئے شامل ہونے والوں کو جماعت کے اندر بھرپور عزت و احترام دینے کے ساتھ ساتھ انکو ان کا جائز حق دیں گے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ نظریات کی بات کی، نظریہ پر جو قومیں قائم ہوتی ہیں وہی منزل کو پاتے ہیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وادی نیلم کے عوام نے تیس سال سے ہندوستانی جبر کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے، اس علاقے کے عوام نے معاشی بردحالی، جان و مال کی قربانی دی مگر ان کے پائے استقلال میں کبھی لغزش نہیں آئی، حکومت کو متاثرین فائرنگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چائیے، پرانے کارکن نئے آنے والے کارکنوں کے لئے اپنے دل کشادہ کریں، مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور الحاق پاکستان کی علمبردار ہے، سیاسی کارکنوں کے لئے مسلم کانفرنس سے بہتر کوئی جگہ نہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات اپنے منشور کی بنیاد پر لڑیں، کارکن رئیس الاحرار اور مجاہد اول کے افکار اور پیغام کو نوجوانوں تک پہنچا کر انہیں انتخابات میں متحرک کریں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے پانچ اگست کا فیصلہ واپس لئے بغیر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان قابل ستائش ہے، ہندوستان ایک مکار اور سفاک ملک ہے اور اس پر نریندرا مودی جیسے انتہاء پسند قابض ہو چکے ہیں ا س لئے ہندوستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔نئے شامل ہونے والوں میں مولوی عبدالرحمان، غلام حیدر، بری الزمان، اویس احمد، کاشف کیانی، شاہ حسین، محمد خورشید، قاری الطاف، محمد داؤد، وسیم احمد، اقبال اعوان، وقار عباسی، محمد یعقوب، شکیل اختر، محمد یونس، اظہر قیوم، محمد وقاص، محمد نسیم اعوان، عبدالقیوم اعوان، طفیل اعوان ودیگر شامل ہیں۔نئے شامل ہونے والوں نے مسلم کانفرنس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ہمارا گھر ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اصولوں اور نظریات کی سیاست کی ہے، ہم سب مجاہد اول کے سپاہی ہیں، مجاہد اول کا سیاسی و سماجی کردار تاریخ کا نمایاں باب ہے، مجاہد اول نے نیلم ویلی میں جو تعمیر وترقی کا جال بچھایا تھا بالخصوص تعلیم کے میدان میں 60 کی دہائی میں پورے آزاد کشمیر میں سب سے پہلے مجاہد اول نے اٹھمقام میں ڈگری کالج کا قیا م عمل میں لایا تھا جس سے نیلم کے عوام مستفید ہو کر آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں، اس کا کریڈٹ میں مسلم کانفرنس کو جاتا ہے، مسلم لیگ ن کی کارکن کش پالیسیوں سے تنگ آکر مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں، جس پارٹی و جماعت میں کارکنوں کی عزت و نفس کا خیال نہ رکھاجائے ایسے گھر میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، ہم انشاء اللہ سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سمیت سینئر رہنماؤں کی قیاد ت میں مسلم کانفرنس کو الیکشن میں شاندار کامیابی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔۔۔۔

close