مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ نے انتخابی اُمیدواروں سے انٹرویو کا پروگرام جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈنے آمدہ انتخابات 2021میں جماعتی ٹکٹ کے حصول کے لئے 22 مئی کو اُمیدواروں سے انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آزادکشمیر اور مہاجرین کے حلقہ جات سے163 اُمیدواروں نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں مرکزی دفتر میں جمع کروائی ہیں۔پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خان نے بورڈ ممبران سے مشاورت کے بعد 22 تاریخ سے انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انٹرویو جماعت کے مرکزی سیکرٹریٹ 152واقع اصغر مال سکیم راولپنڈی میں ہونگے۔ پہلے مرحلے میں پونچھ ڈویژن،دوسرے مرحلے میں میرپور ڈویژن، تیسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقہ جات کے اُمیدواروں سے انٹرویو لیے جائیں گے۔ سیکرٹری پارلیمانی بورڈ نے کہا ہے کہ حلقہ وائز اُمیدواروں کو انٹرویو کی تاریخ اور وقت کے متعلق بذریعہ ٹیلی فون مطلع کیا جائے گا۔اُنھوں نے کہا کہ کرونا وباء کے باعث حکومتی ایس او پیز کے پیش نظر اُمیدواران انٹرویو کے دوران جماعتی کارکنوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں۔۔۔۔

close