حلقہ جموں 6 ایل اے 39 کے ایک امیدوار کی جانب سے جعلی ووٹوں کے اندراج کی کوشش پر دیگر امیدواروں نے کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

راولپنڈی (پی این آئی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ انتخابات کیلئے ووٹر لسٹ کی تیاری کے لئے بنائی گئی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے مہاجرین کے حلقہ جموں 6 ایل اے 39 کے ایک امیدوار کی جانب سے بنا ثبوت کے اور جعلی ووٹوں کے اندراج کروانے کی کوشش کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور الیکشن کمیشن ریوائَزنگ اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے. کمیٹی ممبران چوہدری رحمت اللہ گجر (مسلم کانفرنس) بدر منیر چوہدری(تحریک انصاف) صوبیدار محمد شریف، چوہدری ایاز احمد و دیگر نے کہا ہے عدم ثبوت ووٹ اندراج کروانے پر ہمارے اعتراض کو نہ سنا اور کہا کہ آپ اعتراض کرتے رہیں ہم اکثریت کی بنیاد پر ووٹ درج کروالیں گے. جبکہ ہمارا موقف ہے کہ اکثریت کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ ان لوگوں کےجعلی ووٹ بنا دئیے جائیں کو نہ تو کشمیری مہاجر ہیں اور نہ انکا کوئی تعلق واسطہ ہے. ہم نے فارمز پر اپنا اعتراضی نوٹ لکھ دیا ہے اسکے باوجود اگر ووٹ اندراج ہوگئے تو ہم لست پر حکم امتناعی لیں گے جب تک ابتدائی لسٹ کو جعلی ووٹوں سے پاک نہیں کیا جاتا۔۔۔۔

close