عید الفطر کے موقع پر عوام کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پرعمل کرکے قیمتی جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کریں، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر اور تمام سرگرمیوں کے دوران عوام کو رونا کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر بھرپور عمل کرکے اپنی اور اپنے عزیز و اقارب کی جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔ اپنے ایک عید پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر ماہ مقدس کے بخیر و خوبی تکمیل کی خوشی کا نام ہے اور یہ ان لوگوں کی خوشیاں زیادہ ہیں جنہوں نے پوری روح کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھ کر تزکیہ نفس کیاہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کو ضبط نفس اور صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں یہ دوسری عید الفطر ہے اس بار بھی اس وبا سے دور رہنے کیلئے عوام کو حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ انسانی جان کا تقدس ہر شے پر غالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی خصوصی دعاؤں میں بیت المقدس کے مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو اس وقت اسرائیل کے بدترین جبر کا سامنا کررہے ہیں۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرو تشدد کا شکار کشمیری ماؤں، بہنوں، بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھناچاہیے جو 73برس سے ایک غاصب طاقت بھارت کے جبر کا شکار ہیں اور ان کے قائدین جیلوں میں یا تو قتل کئے جارہے ہیں یا انہیں سلور پوائزنگ سے موت کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی اور محکموم و مظلوم مسلمانوں کے لئے آزادی اور نجات کی خصوصی دعا کی۔۔۔۔۔

close