سردار عتیق احمد خان کا کورونا ٹیسٹ نیگٹو آ گیا، ڈاکٹروں کا مزید 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ

اسلام آباد، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگیا، ڈاکٹروں نے مذید 2 ہفتے مکمل آرام کی کا مشورہ دیاہے، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خا ن، سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء گزشتہ ہفتہ سے قبل کرونا ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے جس کے بعد انھوں نے خود اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر لیا تھا، ان کے نئے کرونا ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق وہ کرونا کی وباء سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور ڈاکٹرز نے مذید دوہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ان کے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی جلدمکمل صحت یابی کے لئے گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کرکے بات چیت کرتے ہوئے صحت کے حوالہ سے معلومات لیں۔اس دوران سردار عتیق احمد خان نے ان تمام دوست احباب، عزیز و اقارب، کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے دنیا اور ملک بھر سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعاؤں، صدقات، خیرات، نیک خواہشات و کلمات خیر کئے ان سب کا شکر گزار ہوں، آپ سب کی دعاؤں سے جلد مکمل صحت یاب ہو کر عوامی خدمت کا سفر پھر سے شروع کروں گا۔۔۔۔

close