پیپلز پارٹی سے وابستگی ختم کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا سردار عتیق کی طرف سے خیرمقدم

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی طرف مائل کردئیے، آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے مسلم کانفرنس شہیدوں،غازیوں کی جماعت ہے، جماعت سے بے وفائی کرنے والے شیخ عبداللہ سے لیکر نواز

شریف تک کے انجام کو دیکھیں، ابھی بھی جن لوگوں نے جماعت سے بے وفائی کی وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے،پاکستان کے ساتھ وابستگی اور پاکستانی پرچم کو کارکنان مسلم کانفرنس کشمیر میں سرنگوں نہیں ہونے دینگے، مسلم کانفرنس صرف جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہیں کارکنان مسلم کانفرنس گاؤں گاؤں کریہ کریہ پارٹی کو منظم کریں،سالہ ہاسال سے جماعتی وابستگی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہونا اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی سے 35سالہ وابستگی ترک کرکے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والے لیاقت اعوان،محمود اعوان، صوبیدار (ر)عاشق اعوان، فیصل مقبول اعوان، فخر زمان اعوان، سرمد محمود اعوان، کیپٹن(ر) شاہپال اعوان، محمد شاہین اعوان، خان محمد خان اعوان، حاجی محمد شفیق خان، آفاق اعوان، اختر اعوان، ملک سلیم اعوان، سفیر اعوان، سعادت اعوان، منیر اعوان، رمضان میر احمد، جبران اعوان، نسیم رفیق اعوان، وقاص اعوان ودیگر کے مسلم کانفرنس میں شمولیتی پروگرام کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والے رہنما لیاقت اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ ہماری 35سال سے وابستگی رہی ہے چوہدری رشید اور ڈاکٹر مصطفی بشیر کو ہم نے

کامیابی دلائی قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے ویژن سے متاثر ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہورہے ہیں آزادکشمیر میں سیاسی قیادت صرف سردار عتیق احمد خان ہے جو کشمیریوں کے حقوق کے ضامن ہے، مسلم کانفرنس نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے، کشمیر پر صرف مسلم کانفرنس ہی واضح اور ٹھوس مؤقف رکھتی ہے، لیاقت اعوان ودیگر نے اعلان کیا کہ حلقہ سات کی سیٹ جیت کر سردار عتیق احمد خان کو تحفہ میں دینگے اور اپنے آپ کو مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے وقف کرتے ہیں سردار عتیق احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب مسلم کانفرنس پورے جوبن پر تھی اُس وقت بھی مظفرآباد ڈویژن سے صرف ایک سیٹ ملی تھی اب عوام کا موڈ یہ بتا رہا ہے کہ وہ مسلم کانفرنس کو مظفرآباد ڈویژن سے واضح کامیابی دینے کے موڈ میں ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ انتخابات کا وقت ہے یہ ناز ک مرحلہ ہے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آپ کے سامنے ہیں، پاکستان کے حالات کو بھی تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا،پاکستان بھی اس وقت آزمائش کے دور سے گزر رہا ہے ہماری پوری توجہ پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی آواز بنیں،پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کو مضبوط بنائیں، کشمیرکے عوام کیلئے اپنا کرداراداکریں،انہوں نے

کہا کہ جو لوگ سینٹ اورقومی اسمبلی میں نمائندگی مانگتے ہیں وہ سیاسی مسافر ہے،مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی علامت ہے، مسلح افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں، سردار عتیق نے کہا کہ ٹوٹی نلکے کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی،نظریاتی طور پر ہی قوم کو متحد رکھ کر تعمیروترقی کے عمل کو بھی آگے بڑھایا جاسکتا ہے آج حکمران پلازے بنانے کی دوڑ میں سبقت لے جارہے ہیں سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے تاہم عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور وقت آنے پر سارا حساب کتاب کریں گے۔اس تقریب میں سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر کیپٹن (ر) افضل اعوان، تصور موسوی، جہانداد عباسی، شوکت عباسی، شیخ مقصود احمد، سمعیہ ساجد راجہ،یاسر نقوی، چوہدری آصف یعقوب، سابق ڈی جی ارشد محمود عباسی، سابق کونسلر مشتاق قریشی، یاسر کاظمی، رانا افتخار، میاں عبدالقدوس اسحاقی، سجاد انور عباسی ودیگر کارکنان مسلم کانفرنس بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔

close