معروف روحانی شخصیت میاں ذوالفقار ساتھیوں سمیت بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

میرپور (پی این آئی) پی ٹی آئی کشمیر کے سونامی کی حلقہ کھڑی شریف میں گھن گرج آزاد کشمیر کے معروف روحانی سلسلہ حضرت میاں محمد بخش کے جانشین خاندان کی معروف روحانی شخصیت میاں ذوالفقار اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی

کشمیر میں شامل ہو گئے۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم برسر اقتدار آنے کے بعد اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دیں گے اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے میں نے ہر فورم پر آواز بلند کی عدالت سے رجوع کیا اسمبلی فور پر اپنی تقریر میں اس کا مطالبہ کیا مگر آزاد کشمیر کی حکومت نے جان بوجھ کر اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق نہیں دیا کیونکہ آزاد حکومت کو پتہ ہے اوورسیز کشمیریوں کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایک طرف کشمیر ایشو کو جارحانہ انداز میں اجاگر کرکے کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہونے کا ثبوت دیا ہے تو دوسری طرف وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز میں دو گنا اضافہ کر دیا ہے میں جب وزیراعظم تھا تو اس وقت پاکستان میں نواز شریف وزیراعظم تھا جس نے آزاد کشمیر کے فنڈز میں کٹ لگا کر اسے آدھا کر دیا تھا۔راولاکوٹ جلسہ نے پونچھ ڈویژن میں ہماری مقبولیت کا لوہا منوا دیا ہے یہ جلسہ آزاد کشمیر کی سیاست میں گیم جینجر ثابت ہو گا جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں عوامی شرکت نے

سب پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پونچھ ڈویژن میں کلین سوئپ کریں گی۔میاں ذوالفقار اور ان کے دیگر رفقاء کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں۔انکی شمولیت ہمارے لیے نیک شگون ہے میاں ذوالفقارسیاسی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے روحانی سلسلہ سے منسلک بھی ہے ان کی روحانیت سے ہم فیض یاب ہوں گے۔میاں ذوالفقار کے پی ٹی آئی کشمیر میں آنے سے پی ٹی آئی کشمیر کو حلقہ کھڑی شریف سمیت پورے آزاد کشمیر میں تقویت ملے گی۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ کھڑی شریف میں چیچیاں خانقاہ دربار میں میاں ذوالفقار کی رہائشگاہ پر منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری شیراز اکرم میاں ذوالفقار سابق مشیر حکومت چوہدری شعبان راجہ زاہد ڈاکٹر معروف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کشمیر نے ایل اے تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی نازیہ میر اور دیگر متعدد خواتین نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا باقاعدہ اعلان میرپور میں ریسٹ ہاؤس میں کیا پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت میں سابق ٹکٹ

ہولڈر اسمبلی چوہدری شیراز اکرم نے اہم کردار ادا کیا اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نازیہ میر اور دیگر خواتین کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نازیہ میر اور دیگر خواتین جو توقعات لے کر جماعت میں شامل ہوئی ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں ان کی توقعات پر پورا اترا جائے گا پی ٹی آئی کشمیر برسرِ اقتدار آ کر خواتین کے حقوق کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔۔۔۔

close