مسلم کانفرنس نے الیکشن اُمیدواروں کی نامزدگی کے نئے طریقہ کار کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے الیکشن اُمیدواروں کی نامزدگی کے نئے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ۔ اُمیدواروں کو براہ راست طلب کرنے سے پہلے ہر حلقے کے عہدیداران اور دیگر سینئر کارکنوں کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے ۔ چیئرمین پارلیمانی بورڈ اپنے دیگر ممبران کے ہمراہ اگلے

ہفتے سے مختلف حلقہ جات کا دورہ شروع کرنے والے ہیں ۔ اس سلسلے میں دورے کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔ اور متعلقہ حلقے کے عہدیداروں کا اطلاع دی جائے گی ۔مسلم کانفرنس مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلے گزشتہ روز صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مسلم کانفرنس کے اُمیدواروں کی نامزدگی اور ٹکٹ کے اجراء کے سلسلے میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق چیئرمین پارلیمانی بورڈ اور دیگر ممبران پہلے مرحلے میں مختلف حلقہ جات کا دورہ کریں گے ۔ ہر انتخابی حلقے میں موجود اس حلقے کے عہدیداران بشمول عہدیداران یونین کونسل، ٹاءون کمیٹی، میونسپل کمیٹی اور اُس حلقے سے متعلقہ ضلعی ، ڈویژنل اور مرکزی عہدیدران ممبران مجلس عاملہ اور مرکزی شعبہ جات کے تمام عہدیداران کو مشاورت کے عمل میں شریک کیا جائے گا ۔ چیئرمین پارلیمانی بورڈ اس اجتماعی مشاورت کے بعد اور اگر ضرورت ہوتو کارکنوں سے انفرادی ملاقاتیں کر کے اعتماد میں لیں گے ۔ تمام انتخابی حلقہ جات کی تنظیموں کو کہا گیا ہے کہ وہ ممبران پارلیمانی بورڈ کے دورے کے لیے تیاری شروع کر دیں اور مذکورہ بالا عہدیداران کی فہرست مرتب کر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی آفس سیکرٹری رانا غلام حسین کے

پاس جمع کروادیں ۔پارلیمانی بورڈ کا دورہ اگلے ہفتے کے آخر میں اُن حلقہ جات سے شروع کیا جائے گا جن کی فہرست ہا مرکزی دفتر میں پہنچائی جائے گی ۔ مسلم کانفرنس کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء نے تمام حلقہ جات کی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اس مشاورتی عمل میں بھرپور شرکت کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قائد مسلم کانفرنس اور دیگر مرکزی عہدیداران سے دورے کے بارے میں حتمی پروگرام جو صرف مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کیا جائے گا اُسی کو حتمی سمجھا جائے ۔ سوشل میڈیا پر کام کرنے والے کارکن اس ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور اپنے طور پر پوسٹیں بہتر شیئر کرنے سے پرہیز کریں۔۔۔

close