بیرسٹر سلطان محمود کی سیف اللہ نیازی سے ملاقات، ٹکٹوں کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر جی ایٹ میں اہم تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی

اور انتخابی صورتحال پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا۔آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے جامع حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ جبکہ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ10 مارچ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ ہے اور اسکے تین ہفتوں کے اندر اندر پارلیمانی بورڈ پارٹی امیدواروں کے لئے ٹکٹوں کا اعلان کر دے گا۔ اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ جن لوگوں نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں دی ہیں ان تمام کو سن کر پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں 10 مارچ کے بعد مختلف حلقوں کے لئے پارٹی ٹکٹ کے درخواستگزاروں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کوقومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی اور جس طرح ممبران قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے اس سے ملک میں اضطرابی کیفیت کا خاتمہ ہو گا۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر

پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔

close