بیرسٹر سلطان محمود کی تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر خواجہ مقبول وار کو وائس چیئرمین آزاد کشمیر بار منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام أباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک انصاف لائرز ونگ آزادکشمیر کے صدر خواجہ مقبول احمد وار ایڈووکیٹ کو وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انصاف

لائیرز فورم آزاد کشمیر کے صدر ج خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ وائس چئیرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں خواجہ مقبول وار آزاد کشمیر کے سینئر ترین قانون دان ہیں ان کے وائس چیئرمین بار کونسل بننے سے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی بار کونسل آزاد جموں و کشمیر وکلاء کا سب سے بڑا اور موثر پلیٹ فارم ہوتا ہے خواجہ مقبول بطور وائس چیئرمین بار کونسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بطریق احسن اپنی زمہ داریاں نبھائیں گے موجودہ حالات میں خواجہ مقبول وار کی کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اگرچہ بار کونسل کے انتخابات سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوتے ہیں تاہم خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ کی کامیابی پی ٹی آئی کے لیے بھی تقویت کا باعث ہو گی۔۔۔۔۔۔سابق وزیر سردار اختر ربانی مرحوم کے صاحبزادے سردار فہیم ربانی پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں شمولیتاسلام آباد (پی این آئی) سدھنوتی ایل اے 24 بلوچ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرو سابق وزیر سردار اختر ربانی مرحوم کے صاحبزادے سردار فہیم ربانی پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیفآرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی

ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل راجہ منصوراور دیگر کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پرسردار فہیم ربانی کے ہمراہ انکے حلقے کے چند قریبی ساتھی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے سردار فہیم ربانی کے ہمراہ آئے ہوئے کارکنوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مفلر بھی پہنائے۔سردار فہیم ربانی اپنے آبائی حلقے میں آئندہ چند روز میں بڑا اجتماع منعقد کریں گے۔جس میں پارٹی کی قیادت شریک ہو گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب آزاد کشمیر میں انتخابات کی آمد آمد ہے اسلئے ہم نے پارٹی میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ تیز ترکر دیا ہے۔ سردار فہیم ربانی کی شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے آئندہ چند روز میں دوسری پارٹی کی کئی بڑی بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں۔ اگرچہ ہم انہیں پہلے بھی شامل کر سکتے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارٹی کے لوگوں کو ہی ٹکٹ دئیے جائیں گے تاہم الیکشن کے قریب آخر میں ہم دوسری سیاسی جماعتوں کے با اصول، باکردار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو شامل کرینگے انہیں بھی ٹکٹ کے لئے زیر غور لایا جائے گا۔لیکن ٹکٹ انہی لوگوں کو دیا جائے گا جو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر ہمارے ساتھ

چل کر کرپشن کے خلاف جدوجہد کریں گے۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے کوٹلی جلسے کے بعد میں آزاد کشمیر بھر میں بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دونگا۔اس سے سب کو اندازہ ہو جائے گا کہ اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی حکومت بننے جارہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے وافر مقدار میں فنڈز دینا چاہتے ہیں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں ایک مثالی حکومت قائم کرکے عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گی جس میں عوام کی خوشحالی اور ریاست میں تعمیر ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر سردار فہیم ربانی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر چلتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے اورمیرے والد سردار اختر ربانی مرحوم کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا۔

close