سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس رہنماؤں کی سنٹرل پریس کلب مظفر آباد کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے سینٹرل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر سجا د میر،سینئر نائب صدر مسعود الرحمان عباسی،نائب صدر محمد دین مغل،جنرل سیکرٹری سید اشفاق حسین شاہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز کاظمی،جائنٹ

سیکرٹری سید ذوالکفل سرفراز،سیکرٹری مالیات عبدالواجد خان اور سیکرٹری اطلاعات خواجہ اخلاق احمد کاشرکومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیدار قلم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپورکوشش کریں تاکہ عام آدمی کے مسائل حکومت کے سامنے آ سکیں، مبارکبادی پیغام میں انھوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی اپنی خبر اوررپورٹ کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور بگاڑ بھی پیدا کر سکتا ہے، قلم کو انسانیت کی ضرورت کے لئے وقف کیا جانا ضروری ہے، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری صحافت شدید مشکلات کاشکار ہے، ہندوستانی حکمرانوں نے اہل کشمیر سے آزادی کی نعمت چھین رکھی ہے ایسے میں آزاد کشمیر کے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بھی دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے، تاکہ ہندوستان کا حقیقی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوسکے، کشمیرآزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوگا اورہندوستان اہل کشمیر کا مطالبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگا دریں اثنا مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنسا، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، ممبران اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی،ملک محمد نواز، مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر دیوان علی خان چغتائی مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان, شمیم علی

ملک، ظلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید،میجر (ر) نصراللہ خان، چوہدری خضر حیات،سمیعہ ساجد راجا، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ ریحانہ خان،گلنار اقبال، افشاں سعید چوہدری، میر عتیق الرحمن سجاد انور عباسی،شہناز خان، میجر(ر) خضرالرحمان، شیخ مقصود،خواجہ محمدشفیق، افتخار رشید، کرنل(ر) عارف عباسی،شعبان آصف، اقبال انقلابی اور دیگر نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور انہوں نے توقع کی نومنتخب عہدیداران ملکی مسائل کو اجاگر کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔۔۔

close