معروف اداکارہ عفت عمر کو پنجاب حکومت نے کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا، انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا۔ عفت عمر سینئر اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ہیں۔ […]
پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے 1990 میں کپتان کے خلاف ہونے والی بغاوت اور میچ فکسنگ کے حوالے سے پردہ اٹھادیا۔ راشد لطیف نے بتایا کہ 1990 کے دوران زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کچھ کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے تھے اور ان […]
گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو پھالیہ، وزیرآباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث […]
اسلام آباد، 21 اپریل، 2025: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے تعاون سے خطے میں نیوکلیئر اور آئسوٹوپک تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کی ترویج کے حوالے سے 10 روزہ ریجنل تربیتی کورس کا انعقاد کیا […]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان […]
گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا گیا، سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا۔گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں […]
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے اپنی ’کے‘ سیریز کو بڑھاتے ہوئے اس کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف کرادیا۔ اوپو نے ’کے 13‘ کو 7 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 80 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے […]
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کے لئے جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوش خبری سنادی۔ پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کے لئے جانے والے عازمین ہمیشہ ناقص انتظامات اور عدم تعاون کی شکایات کرتے رہے ہیں […]
گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ بھی سامنے آگیا، کاشف ضمیر کیخلاف بھتہ خوری اور پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں پولیس کی ساکھ کو متاثر کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ […]
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں […]
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں […]