لاہور کی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی سرکاری نرخوں سے مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 294 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر اوپن مارکیٹ میں 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل پی جی پر فی کلو 20 سے 30 روپے منافع رکھ کر آگے فروخت کرتے ہیں، سرکاری نرخ نامے پر ایل پی جی کی خریداری نہیں ہوتی، لہٰذا 294 روپے میں کیسے فروخت کریں۔
دوسری طرف شہریوں نے ایل پی جی مزید سستی کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخوں پر اس کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔






