اسلام آباد-وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے مصری عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ قاہرہ ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔





