اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پرپوزل ہے اس پر بات بھی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’خبر‘ میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مشکل سے سیکھا ہے کہ بال باہر جا رہا ہو تو نہیں کھیلنا چاہیے، رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی دونوں ہماری کابینہ کا حصہ ہیں، میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس بیان بازی کو رکوائیں۔بہت سی چیزیں چل رہی ہیں ان کو حتمی شکل دینی چاہیے تاکہ معاملات حل ہوں، اختلافات کو ہوا نہیں دینی چاہیے ہر شخص کو منفی باتوں سے گریز کرنا چاہیے، میں کوئی منفی بات نہیں کر رہا جو چیزیں چل رہی ہیں اس پر تبصرہ کرتا ہوں۔
۔






