سویرے سویرے افسوس ناک خبر

ہری پور،تورغرأ شاتل سیرے کنڈو کے مقام پر گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ سواریوں کی گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔