متحدہ عرب امارات سے افسوس ناک خبر

راس الخیمہ-متحدہ عرب امارات میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے حادثہ ریاست راس الخیمہ میں الوطن روڈ پر پیش آیا۔
امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائیاں مکمل کر کے ٹریفک بحال کر دی ہے۔

اماراتی وزارتِ داخلہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں