بیجنگ-
خلائی مشن شین ژو24میں شامل پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے کہا ہے کہ میں چاہے جتنی بھی دور چلا جاؤں، ہم سب کا چاند وہی ایک ہوگا اور میں مڑکر اسی زمین کو دیکھ رہا ہوں گا۔
خلائی مشن شین ژو24میں شامل پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ بیجنگ میں مسلسل 7ماہ تربیت حاصل کی،تربیت کے دوران چینی زبان میں مہارت حاصل کی،خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی،چینی عملے کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں،یہ کامیابی نہ صرف میرے بلکہ پورے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔
