اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کے ذریعے اضافی یونٹس ڈال کر اوور بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا اور ریڈنگ میں واضح تضاد اور فرق دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے لائن لاسز کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ‘اے ایم آئی’ اسمارٹ میٹرز کے ذریعے صارفین کو اضافی یونٹس چارج کر کے اوور بلنگ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لیسکو انتظامیہ نے کچھ اسمارٹ میٹرز کے کمیونیکیشن سسٹم کو بلاک یا میوٹ کر کے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس شامل کیے۔
میٹرز کا ڈیٹا سسٹمز سے منقطع کرنے کے بعد بلنگ کی ایڈجسٹمنٹ درج کی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی کے بلوں پر تحریر کردہ میٹر ریڈنگ اور ساتھ منسلک میٹر کی تصویر کی ریڈنگ میں واضح تضاد اور فرق دیکھا گیا۔






