*لاہور میں موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی*
لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہونے لگی ہے۔
صبح کا آغاز ہلکی دھوپ سے ہوا، محکمہ موسمیات نے آج بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جو 14 کلومیٹر تک جا سکتی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔






