*شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 کمانڈرز سمیت 9 خوارج ہلاک – کرک میں ایس ایچ او شہید*
شمالی وزیرستان اور کرک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں اہم پیش رفت۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ہلاک کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ خوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔
دوسری جانب ضلع کرک کے علاقے نیو کڑپہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گنر فرہاد شہید ہو گئے۔ ڈی پی او کرک بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔






