پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور انتقال کر گئے۔
مرحوم پیپلز پارٹی سعودی عرب کے بھی سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مسجد ام القریٰ سبزہ زار جی بلاک میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔






