صارفین کے لیے اہم خبر ، مقبول گاڑی کی فروخت بند

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے اپنی مقبول 7 نشستوں والی گاڑی ہونڈا بی آر وی کی فروخت بند کر دی۔

 

رپورٹ کے مطابق بی آر وی کو ہونڈا پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے اور کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ Honda BR-V اب پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

 

ہونڈا کی جانب سے بی آر وی کے متبادل کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی گاڑی کی فروخت بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

 

بی آر وی کی بندش کے بعد یہ سوال اہم ہے کہ کیا ہونڈا پاکستان میں 7 نشستوں والی کسی نئی گاڑی کو متعارف کرائے گی یا نہیں۔