- یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے تین شہروں پر حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
اتحادی افواج کے مطابق حملوں کو خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔ سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات کے تحفظ کے لیے برطانیہ سے فوجی تعاون کی درخواست کر دی ہے۔
برطانوی وزیراعظم اس وقت سعودی عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ لاحق ہے اور اس سے برطانیہ کو بھی معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل بھی یمنی حوثیوں نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئربیس کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں طیاروں کے ہینگرز، ریڈارز، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر کو ہدف بنایا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔






