مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن کا اتحاد کسی پریشانی کا باعث نہیں، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کسی خطرے یا پریشانی کا باعث نہیں۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان کی چھتری کے نیچے اپوزیشن پارلیمانی آداب سیکھے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شفقت عباس اعوان نے کہا کہ فی الحال وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھی تحریک انصاف کی سابق حکومت کی طرح انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے اور اسے اس طرزِ عمل پر غور کرنا ہوگا۔