برائلر گوشت اور انڈے مزید مہنگے

لاہور: شہر میں برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 504 روپے فی کلو ہوگئی، جبکہ زندہ برائلر 5 روپے مہنگا ہو کر 348 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے کے بعد 240 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کے مقابلے میں 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔