عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی ہوگئی۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 80 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 7 ہزار 29 روپے فی تولہ ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4,395 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔






