انا للہ و اناا لیہ راجعون ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

بنوں: فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، علاقے میں سرچ آپریشن شروع

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود مرزا بیگ سورانی میں پیش آیا۔ شہید اہلکار سیف اللہ چوکی ٹاؤن شپ میں تعینات تھے اور صبح ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں گولیاں مار دیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں کاشو پل پولیس چوکی پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے بارودی مواد کے گولے گرائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بارودی گولے چوکی کے باہر گرے جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ گولے گرانے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی جس پر ڈرون واپس پلٹ گیا۔