انا للہ و انا الیہ راجعون ، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ برنگ کوہی سر کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران اہلکاروں نے بہادری سے جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار ظاہر شاہ شہید ہوگئے۔

شہید ظاہر شاہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کی گئی۔ جنازے میں ڈی پی او باجوڑ، ڈپٹی کمشنر، ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس کے افسران و اہلکار، سول انتظامیہ، باجوڑ اسکاٹس، عسکری قیادت، شہید کے لواحقین، علاقے کے عمائدین اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔