سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

وفاقی حکومت نے جنرل پراویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر شرح منافع میں کمی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے جی پی فنڈ کا مارک اپ ریٹ 12.05 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2024-25 میں جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ ریٹ 12.46 فیصد تھا، جسے اب کم کرکے 12.05 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس طرح جی پی فنڈ پر شرح منافع میں 0.41 فیصد کمی کی گئی ہے۔