افسوسناک ٹرین حادثہ پیش آگیا

سمہ سٹہ سے سلیپر فیکٹری خانیوال آنے والی سپیشل مال گاڑی کی ایک بوگی انڈر پاس کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق سپیشل مال گاڑی سلیپر فیکٹری خانیوال کے لیے آئل لے کر آ رہی تھی کہ انڈر پاس کے قریب اس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

واقعے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی، جبکہ ریلوے حکام نے ٹریک بحال کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی اپ سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔