بری خبر !!! ملک بھر کیلئےبجلی مہنگی ، کتنی ؟جانئے

**نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔**

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق **کے الیکٹرک** سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ **اگست** کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ **سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)** نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی قیمت میں **1 روپے 20 پیسے فی یونٹ** اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے **75 پیسے فی یونٹ** اضافے کی منظوری دی۔

اس سے قبل مئی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی **34 پیسے فی یونٹ** مہنگی کی گئی تھی۔