وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اہم اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر 2026 کو دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ان کے اہل خانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات کی سماعت میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی تصدیق کی کہ سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق سہیل آفریدی کے خطاب کے دوران کارکنوں نے ڈی چوک کے نعرے لگائے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لانگ مارچ کا رخ ڈی چوک کے بجائے اڈیالہ جیل کی جانب ہوگا۔