پرتگال کے معروف فٹبالر Cristiano Ronaldo اور ان کی دیرینہ ساتھی Georgina Rodríguez کی متوقع شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے Madeira کے شہر Funchal میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب Funchal Cathedral میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔
شادی کے بعد استقبالیہ تقریب Savoy Palace میں منعقد کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم، کرسٹیانو رونالڈو یا جارجینا روڈریگز کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ، مقام یا تقریب سے متعلق باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔






