انا للہ و انا الیہ راجعون ، بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ چل بسیں

اردو ادب کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری انتقال کر گئیں۔

بسمل صابری کو ادب کی دنیا میں “سخن کی جادوگر” اور “غزل رانی” کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔ ان کے معروف شعری مجموعوں میں پانی کا گھر، یادوں کی بارش، روشنیوں کے رنگ، رس کی پھوار جبکہ نثری و نعتیہ مجموعہ بیاضِ نظر شامل ہیں۔ انہیں 2019 میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے مجید امجد ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

17 جولائی 1973 کو ساہیوال میں پیدا ہونے والی بسمل صابری شعبۂ تدریس سے وابستہ رہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج شام طارق بن زیاد کالونی، ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان بھی انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ بسمل صابری ڈی پی او حافظ آباد رانا فواد احمد کی والدہ تھیں۔