//

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کیلئے بڑا دھچکا قرار

بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی برطرفی کو بعض مبصرین آر ایس ایس کے تعلیمی ایجنڈے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق دھرمیندر پردھان مودی حکومت میں آر ایس ایس کے وسیع تر ہندوتوا تعلیمی منصوبے کے اہم کرداروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی برطرفی کو نہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بلکہ آر ایس ایس کے طویل المدتی نظریاتی منصوبے کے لیے بھی ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ دھرمیندر پردھان کو سنگھ پریوار کے تعلیمی ایجنڈے پر عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جبکہ مودی حکومت کے دور میں تعلیم کو ترقیاتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ہندوتوا نظریے سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی۔

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد ملک کے نظامِ تعلیم اور خودمختار اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close