//

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (آئی این پی): عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 543 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 96 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close