//

وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بارش کے پانی کا ریکارڈ نکاس ممکن بنا دیا

لاہور (آئی این پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون بارشوں کے دوران لاہور میں نکاسی آب کا آپریشن تیزی سے مکمل کیا گیا، جبکہ واسا، ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں نے متعدد علاقوں سے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بارش کا پانی نکال کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بارشوں کے دوران صورتحال کی مسلسل ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی اور مؤثر کارکردگی پر تمام متعلقہ اداروں اور عملے کو شاباش دی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لاہور میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہونے کے باوجود بیشتر علاقوں میں پانی جمع نہیں ہونے دیا گیا، جس سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملا۔

مال روڈ، کلب چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک، فیروزپور روڈ، بینک اسٹاپ، قینچی اسٹاپ، کریم بلاک اقبال ٹاؤن اور سمن آباد انڈر پاس سمیت مختلف علاقوں سے بارش کا پانی فوری طور پر نکال دیا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی برقرار رہی۔

حکومت پنجاب کے مطابق جدید نکاسی آب کے نظام اور پیشگی مون سون حکمت عملی کے باعث شہریوں کو سڑکوں کی بندش اور طویل ٹریفک جام سے بچایا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار بارش کے دوران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close