پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور الاؤنسز، جبکہ پنشنرز کو ماہانہ پنشن 31 جولائی کو ادا کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے باعث ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






