وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو تین سال مکمل ہونے پر 5 اگست سے ان کی رہائی کے لیے نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے تمام حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں اور ہم خیال سیاسی قوتوں سے رابطے اور مشاورت کی جائے گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی عدم موجودگی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ دو ہفتے قبل علیمہ خانم نے واضح کیا تھا کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں گی۔
ان کے مطابق اسی ہدایت کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے پی ٹی آئی کے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر جمع نہیں ہو رہے۔
نورین نیازی کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وہ ان کی ذاتی رائے اور مؤقف تھا، جس کا اظہار انہوں نے خود بھی اڈیالہ جیل کے باہر کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






