//

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4,114 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4,600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 7 روپے کا معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 6 ہزار 403 روپے پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 4,029 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3,694 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 346 روپے ہو گئی تھی، جبکہ فی تولہ چاندی گزشتہ روز 219 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 396 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close