پاکپتن (آئی این پی): پاکپتن پولیس نے پولیس کی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمہ سے یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ اس نے پولیس کی وردی کیسے حاصل کی اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا۔
حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






