جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 11 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے عثمان غنی، راشد چیمہ، فرہاد علی شاہ، منور دوگل، امجد پرویز، اسد باجوہ، خالد بن عزیز، شیریں عمران، غلام سرور، امیر عجم ملک اور اجمل خان کو لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






