پشاور (آئی این پی): خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ نے جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق نئی شرحوں کا اطلاق سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ میں گریڈ 3 سے گریڈ 22 تک کے تمام اہلکاروں اور افسران پر ہوگا، جبکہ یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
نئی شرحوں کے تحت:
- گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے ماہانہ
- گریڈ 7 سے 10 کو 9 ہزار روپے
- گریڈ 11 سے 13 کو 13 ہزار روپے
- گریڈ 14 اور 15 کو 16 ہزار روپے
- گریڈ 16 کو 18 ہزار روپے
- گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو 21 ہزار روپے
- گریڈ 19 کو 28 ہزار روپے
- گریڈ 20 کو 35 ہزار روپے
- گریڈ 21 کو 42 ہزار روپے
- جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق نئی شرحوں کا مقصد سرکاری ملازمین کو رہائشی اخراجات میں بہتر سہولت فراہم کرنا ہے، اور تمام متعلقہ ادارے اس فیصلے پر یکم جولائی 2026 سے عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






