//

دلجیت دوسانجھ نے ‘ستلج’ فلم کےلیے کتنا معاوضہ لیا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

دلجیت دوسانجھ نے فلم ’’ستلج‘‘ کے لیے صرف ایک روپے معاوضہ لیا، ڈائریکٹر کا انکشاف

معروف بھارتی اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’’ستلج‘‘ سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ہنی ٹریہن نے انکشاف کیا ہے کہ دلجیت نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپے بطور علامتی معاوضہ وصول کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ہنی ٹریہن نے بتایا کہ جب دلجیت دوسانجھ نے فلم کا اسکرپٹ سنا اور انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ خالڑا کی تصویر دیکھی تو وہ جذباتی ہو گئے۔

ڈائریکٹر کے مطابق دلجیت نے کہا کہ ایسی عظیم شخصیت کا کردار ادا کرنے کے لیے معاوضہ لینا ان کے لیے مناسب نہیں ہوگا، اسی لیے انہوں نے صرف معاہدے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک روپے لینے پر رضامندی ظاہر کی۔

ہنی ٹریہن نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی بار دلجیت کو مناسب معاوضہ قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اداکار اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ ان کے بقول شوٹنگ کے دوران بھی دلجیت نے بھرپور تعاون کیا اور شیڈول میں تاخیر کے باوجود کبھی کسی قسم کی شکایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ فلم ’’ستلج‘‘ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے صرف دو روز بعد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی تھی، جس کے بعد یہ فلم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close