پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی
پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے پر آگئی۔
22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 337 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 289 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 391 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 17 ڈالر پر آگیا۔ اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت بھی 0.50 ڈالر کمی کے بعد 58.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






