جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس کل منصورہ لاہور میں ہوگا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جو دو روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس ہفتے کے روز منصورہ لاہور میں شروع ہوگا اور اس کی صدارت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ شرکا آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کریں گے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے مسائل، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات بھی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں عوامی ردعمل اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






